اسلام آباد ( پبلک نیوز) این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی پہلی لہر سے اس لہر کا موازنہ کرکے دیکھا ہے،ایک ٹارگٹڈ طریقے سے ہم بندش لگاتے ہیں، ہر بار کورونا کے پھیلاو کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ایران میں دوبارہ سے کورونا صورتحال خراب ہوگئی ہے ، انڈونیشیا میں بھی چند ہفتوں سے کورونا صورتحال خراب ہے۔ ایک بیان میں این سی او سی کے سربراہ نے کہا کہ چوتھی لہر کی بنیاد کورونا وائرس کی بھارتی قسم ہے، کچھ بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا امکان ہے،کل وزیراعظم کو کورونا سے متعلق سفارشات پیش کریں گے،کورونا وائرس کی بھارتی قسم برطانوی قسم سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے، خطے کے ممالک میں کورونا صورتحال خراب ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی تجاویزپر عمل کریں ،مجمع میں ماسک پہنیں اور فاصلہ رکھیں ،اربوں روپے کی ویکسین منگوائی گئی ہے، مختلف مقامات پر سینٹرز بنائے گئے ہیں ،گزشتہ 6روز میں50لاکھ کورونا ویکسی نیشن کی گئی ہے ،ابھی تک 3کروڑ سے زائد کورونا ویکسی نیشن ہوئی ہے،16روز میں ایک کروڑ کورونا ویکسی نیشن کی گئی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ جن لوگوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری ویکسی نیشن کرائیں،ہم ٹارگٹڈطریقےسےبندشیں لگاتےہیں تاکہ لوگوں کوپریشانی نہ ہو،ہربارکوروناکےپھیلاؤکوروکنےمیں کامیاب ہوئے،ماسک پہنیں اورسماجی فاصلےکاخیال رکھیں،پہلی ایک کروڑویکسی نیشن میں 113 دن لگے۔