کشمیر لیگ رکوانے کیلئے بھارتی بورڈ کو منہ کی کھانا پڑ گئی

کشمیر لیگ رکوانے کیلئے بھارتی بورڈ کو منہ کی کھانا پڑ گئی
ویب ڈیسک: بھارت نے کشمیر پریمیئر (کے پی ایل) کو رکوانے کے لیے ہر آخری حد تک جانے کی ٹھان لی ہے۔ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے کہ وہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کو تسلیم نہ کرے۔ اس کو آخری اور انتہائی حربہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھارتی بورڈ نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو بھی دھمکی دی تھی، جس کی وجہ سے 6 غیر ملکیوں کھلاڑیوں نے لیگ میں حصہ لینے سے معذرت کر لی تھی۔ کشمیر لیگ سے متعلق بھارتی خط پر پر آئی سی سی اپنے مؤقف دیتے ہوئے بھارتی بورڈ کو کھری کھری سنا دیں۔ ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کو پی سی بی نے منظور کیا ہے۔ لوکل ٹورنامنٹس کی منظوری یا غیر منظوری آئی سی سی کا دائرہ اختیار نہیں۔ خیال رہے کہ کے پی ایل 6 اگست سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ جس میں پاکستانی کھلاڑی حصہ لیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔