اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثہ میں اہم پیشرفت

اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثہ میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک:  ترجمان ریسکیو پنجاب نے آج شام پیش آنے والے ایکسپریس ٹرین حادثے کے بارے بتاتے ہوئےکہا  ریسکیو کنٹرول روم کو ٹرین حادثہ کی اطلاع 19:32 پہ کال موصول ہوئی,کالا شاہ کاکو نزد اتحاد کیمیکلز کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ترجمان ریسکیو  کے مطابق 6 سے زائد ایمرجنسی وہیکل اور 25 سے زائد ریسکیور، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف رہے، زیادہ تر مسافروں کو خراشیں اور جلد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ابتدائی طور پر 22 لوگوں کو فرسٹ ایڈ اور 7 کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا، 7 زخمیوں کو مریدکے تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مجاہد حسین اور محمد بشیر دونوں بوگیوں میں پھنس گے تھے، دونوں کو بوگیوں سے ریسکیو کرکے ہاسپٹل منتقل کیا جا چکا ہے۔ 

تمام بوگیوں میں مکمل سرچ آپریشن کیا جارہا ہے تاکہ کوئی مسافر پھنسا نہ ہو، ابتدائی ریسکیو آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے، حادثہ میں کسی کے جاں بحق ہونے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Watch Live Public News