اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں لیبرسستی ہے،امیدہےچینی صنعتکارمتوجہ ہوں گے،دنیاچین کی پالیسیوں کی معترف ہے،لیڈرکی کامیابی خودبولتی ہے، سی پیک سےاقتصادی مستقبل وابستہ،سیاسی تعلقات مضبوط ہورہےہیں،سنکیانگ سےمتعلق چین کےموقف کوتسلیم کرتےہیں ،سنکیانگ کےحوالےسےمغربی میڈیا،حکومتوں اورچین کےموقف میں فرق ہے۔ چینی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سی پی سی ایک منفردماڈل ہےاوراس سےخطےکوفائدہ ہوگا،سی پی سی نےایک ایسامتبادل نظام جس نےمغربی جمہوریتوں کومات دی،مغربی جمہوریت کسی بھی معاشرےکی ترقی کابہترین نظام ہے،کمیونسٹ پارٹی کےہیڈکوارٹرکےدورےمیں دیکھا تربیتی نظام انتخابی جمہوریت سےبہترہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتےگوادرکے دورےمیں سی پیک منصوبوں پرکام کی رفتاردیکھوں گا،سی پیک منصوبوں کاجائزہ لینےکےلیےاعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی ہے،سی پیک کااگلہ مرحلہ پاکستان کےلیےبہت حوصلہ افزاہے،ہم چین سےزراعت کےشعبےمیں تعاون کےخواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نےکورونا کوجس طرح کنٹرول کیااس کی مثال نہیں ملتی،چین نےکوروناویکسین ہمیں عطیہ کی جس پران کےشکرگزارہیں،چین نےہرمشکل وقت میں پاکستان مددکی ،پاکستان پرجتنابھی دباؤآئےگاہم چین کےساتھ تعلقات میں تبدیلی نہیں لائیں گے ،ہم تعلقات میں جانبداری کامظاہرہ کیوں کریں، سب سےاچھےتعلقات چاہتےہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیرسمیت دنیامیں ناانصافی کےمتعددواقعات ہوئے ،توجہ نہیں دی گئی،کشمیرمیں ماورائےعدالت قتل کیےجارہےہیں،مغربی میڈیاکی کم کوریج منافقانہ رویہ ہے،جب ادراےمضبوط ہوتےہیں توکھیل کوبھی فروغ ملتا ہے،پاکستان اورچین کےتعلقات پرانے،بھارت سےکوئی لینادینانہیں،پاکستان کے چین کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے درمیان میڈیا کے رابطوں کو فروغ دینا ہے،میڈیااورثقافتی تعلقات اتنےقریبی نہیں جتنےسیاسی تعلقات ہیں،چینی صدر کی کرپشن کے خلاف جنگ سے پاکستان متاثرہوا،پاکستان کرپشن کے خلاف اقدامات کے لیے پرعزم ہے،کرپشن سےایلیٹ طبقہ فائدہ حاصل کرتاہےاورغریب متاثرہوتاہے۔ عمران خان نے کہا کہ چین نےغربت سے جس طرح اپنی عوام کونکالاقابل تعریف ہے،چین نےکم عرصےمیں70کروڑعوام کوغربت سےنکالامثال نہیں ملتی ،چین پاکستان کی مختلف شعبوں میں مددکررہاہے،پاکستان میں چینی صدرکوجدیددورکاسیاستدان سمجھاجاتاہے،چینی صدر اوروزیراعظم لی نےدیہات کی سطح سےجدوجہدکاآغازکیا۔