پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات9بجے،1جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات9بجے،1جون 2021
دریاؤں میں پانی کی آمد2 لاکھ52ہزار 600 کیوسک ہوگئی، دریاؤں میں پانی کی آمد2 لاکھ 29ہزار 100کیوسک تھی، دریاؤں میں پانی کی آمدمیں23ہزار 500کیوسک کااضافہ ہوا، انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری۔پاکستان نے اپنی تیارکردہ کورونا ویکسین 'پاک ویک' متعارف کروا دی ہے۔ یہ بنیادی طور پر چینی کووڈ 19 ویکسین کین سائنو ہی ہے جس کو پاکستان میں پاک ویک کے نام سے لانچ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے پہلے مرحلہ میں 1 لاکھ 18 ہزار خوراکیں تیار کر لی ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کا رجحان برقرار، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ہنڈریڈ انڈیکس میں 294 پوائنٹس کا اضافہ، 294 پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈریڈ انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 48 ہزار 191 کی سطح پر بند ہوا۔رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف منتخب وزیراعلی کی مرضی اور ان کے علم میں لائے بغیر مقدمے کا اندراج کیا گیا، ملک میں منتخب عوامی نمائندوں کا آزادی اظہار رائے کا حق محفوظ نہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ٹوئٹر پیغام۔پاکپتن میں اینٹی کرپشن حکام کا رشوت خور افسران کیخلاف ایکشن، شہری سے دس ہزار رشوت لیتا انسپکٹر ایکسائز رنگے ہاتھوں گرفتار، ملزم شہری کو دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے کر رشوت لے رہا تھا،ملزم سے رشوت کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن رانا ندیم اقبال کا خصوصی بیان۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔