رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکس محصولات کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دیں۔ ایف بی آر کے مطابق جولائی تا مئی 4 ہزار ایک سو ستر ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کر لیا۔ ٹیکس محصولات کا مقرر کردہ ہدف 3994 ارب روپے سے 176 ارب زائد ہے۔گوادر کے علاقے گبد کو انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ کراسنگ پوائنٹ کا درجہ دے دیا گیا۔ پاکستان نے سال 2017 مین آئی آر ٹی کنونشن کی رکنیت حاصل کی۔ آئی آر ٹی میں چین، ایران، افغانستان، وسطی ایشائی ممالک سمیت 77 ممالک شامل ہیں. رکنیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے سمندری اور زمینی ٹی آئی آر کراسنگ کا اعلان کیا۔ ایف بی آر نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا.وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم نے کوئٹہ اسٹاف کالج کا دورہ کیا ، وزیر اعظم نے زیارت میں قائداعظم ریڈنسی کا دورہ بھی کیا ، وزیر اعظم نےزیارت میں خطاب بھی کیا، وفاقی فواد چوہدری اور ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری بھی وزیر اعظم کے ہمراء اسلام آباد پہنچ گئے.'پاکستان پوسٹ' ایمازون کا آفیشل ڈیلیوری پارٹنر بن گیا۔ پاکستان پوسٹ کی جانب سے ایک باقاعدہ ہینڈآؤٹ جاری کیا گیا ہے۔ ہینڈ آؤٹ میں اس کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان پوسٹ اب ایمیزون کا آفیشل ڈیلیوری پارٹنر بن گیا ہے۔پاکستان نے اپنی تیارکردہ کورونا ویکسین ‘پاک ویک’ متعارف کروا دی ہے۔ یہ بنیادی طور پر چینی کووڈ 19 ویکسین کین سائنو ہی ہے جس کو پاکستان میں پاک ویک کے نام سے لانچ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے پہلے مرحلہ میں 1 لاکھ 18 ہزار خوراکیں تیار کر لی ہیں۔کورونا ویکسی نیشن تیز کرنے سے متعلق لائحہ عمل پر عملدرآمد کیلئے اضلاع میں ٹاسک فورسز قائم کرنے کا فیصلہ، اضلاع میں ٹاسک فورسز ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کی جائیں گی، ڈی پی او، سی ای او ہیلتھ، این سی او سی اورپی ڈی ایم اے کے نمائندے بطور ممبران شامل ہوں گے، فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔نارنگ منڈی کے نواحی گاؤں شادی متہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 بہنوں کا اکلوتا 7 سالہ بھائی جاں بحق ہو گیا ہے۔