سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ
کیپشن: A record increase in the price of gold by 1100 rupees per tola

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 871 روپے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2067 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 570 روپے پر مستحکم رہی۔