لاہور ( پبلک نیوز) کرونا وائرس کے مریضوں کو آکسیجن کی بلاتعطل فراہمی ہو گی۔ پنجاب میں آکسیجن کی فراہمی کو براقر رکھنے کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا۔
پنجاب حکومت نے آکسیجن درآمد کرنے کے لیے تیاری کر لی۔ دبئی اور سعودی حکومت سے آکسیجن کی امپورٹ کی جائے گی۔ آکسیجن کے لیے محکمہ صحت پنجاب دبئی اور سعودی سفیر سے رابطہ کریں گے۔
پنجاب حکومت نے گزشتہ روز آکسیجن امپورٹ کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔ آکسیجن امپورٹ کرکے شہر کے بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی برقرار رکھی جائے گی۔