ویب ڈیسک: موجودہ سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں وفاقی حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی حکومت نے جنرل عاصم ملک کو یہ ذمہ داری ملک کو درپیش داخلی اور خارجی سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر سونپی ہے۔ اس تقرری کا مقصد قومی سلامتی کے معاملات میں عسکری اور سول قیادت کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جو کہ قومی سطح پر سکیورٹی پالیسیوں کے جائزے، خطرات کی بروقت نشاندہی، اور ان کے تدارک کے لیے حکومتی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ مشیر قومی سلامتی کا عہدہ نہ صرف پالیسی سازی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سکیورٹی مؤقف کی نمائندگی میں بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔