عام انتخابات آئین کے مطابق وقت پر ہوں گے، وزیراطلاعات

عام انتخابات آئین کے مطابق وقت پر ہوں گے، وزیراطلاعات
اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عام انتخابات آئین کے مطابق اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مقصد اگر الیکشن ہوتا تو یہ مارچ میں الیکشن کا اعلان کردیتے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں ایمرجنسی لگے اور ان کا مقصد ملک میں انتشار اور تقسیم پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خونی مارچ کی تیاری کررہے ہیں مگر یہ حکومت اپنے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن چاہتے ہیں نہ ہی ملک کی ترقی لیکن ان کےلانگ مارچ کا اسلام آباد آنے سے پہلے ہی بوریابستر گول ہوجائے گا۔ وزیر اطلاعات نےوزیراعظم کے دورہ چین پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ پچھلے 4 سال میں سی پیک تاخیر کا شکاررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ چین سے سی پیک میں اہم منصوبوں کا ایک نیا دور شروع ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014 میں بھی عمران خان نے چینی صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کے لئے دھرنا دیا تھا اور اب جب کہ وزیراعظم چائنہ کے دورے پرہیں تو یہ پھر کنٹینر پرچڑھ گیا ہے لیکن نہ پہلے ان کے ہاتھ کچھ آیا تھا اور نہ ہی اب کچھ آئے گا ، دھمکی اور دھونس گالی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔