شاہ محمود قریشی کےبعد میاں محمودالرشید بھی ہسپتال منتقل

شاہ محمود قریشی کےبعد میاں محمودالرشید بھی ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید کو طبی حالت بگڑنے پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید کو سینے میں شدید انفیکشن کے باعث اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر انہیں خصوصی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ مرض کی نوعیت کا درست تعین کیا جا سکے، اسپتال میں ماہر امراضِ سینہ اورمیڈیکل اسپیشلسٹس کی ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ میاں محمودالرشید کچھ عرصے سے مختلف کیسز میں گرفتار ہیں اور طبیعت ناساز ہونے پر انہیں آج شام اسپتال لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے علاج کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے ہیں۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی  نے پبلک نیوز سے آف کیمرا گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ  اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا پتے میں پتھری ہے۔

ڈاکٹر نے آپریشن کرانے کی ہدایت کی ہے جس کی وجہ سے اسپتال ایڈمٹ ہوا ہوں۔ابھی ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

Watch Live Public News