’ جولائی تا اگست 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا‘

’ جولائی تا اگست 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا‘
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مسلسل معاشی ترقی کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔ جولائی اور اگست میں ایف بی آر نے 850 ارب روپے اکٹھے کئے ہیں جو اس کے ہدف سے 23 فیصد زیادہ ہیں۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کے ذریعے عوام سے یہ خوشخبری شیئر کی ۔ سوشل میڈیا کی اپنی ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ”محاصل جمع کرنے کے حوالے سے خوشخبری ہےکہ ایف بی آر نےجولائی و اگست 2021 میں 850 ارب روپےاکٹھےکئےجو اسکے ہدف سے 23فیصد زیادہ اور گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران جمع ہونے والے محاصل میں 51فیصد نمو کی علامت ہیں۔موجودہ شرح سے 5ُہزار 829 ارب کی وصولیوں کا سالانہ ہدف باآسانی حاصل ہوجائیگا،انشاءاللہ۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1432911148416966663 اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مسلسل معاشی اہداف حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ پاکستان کی جی ڈی پی، زر مبادلہ کے ذخائر، پاکستان کی صنعتیں مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہیں اور کئی معاشی اشاریے اس کی تصدیق کرتے نظر آرہے ہیں۔

Watch Live Public News