اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی ممتاز سماجی شخصیت اور ”اخوت“ کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ انہیں ” رامن مگسیسے ایوارڈ“ نوازا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر امجد ثابت کے اس اعزاز کو ریاست مدینہ کی طرف اہم قدم قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کیلئے ایشیا کے ممتاز ایوارڈ ” رامن مگسیسے ایوارڈ“ کا اعلان کیا گیا ہے، انہیں یہ ایوارڈ غربت کے خاتمے اور انسانیت کی خدمت کیلئے دیا جا رہا ہے، یہ ایوارڈ اب تک پاکستان کی 9 شخصیات کو دیا جا چکا ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1432760675722530819 وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر امجد ثابت کیلئے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ” میرے علم میں لایا گیا ہے کہ اس سال ایشیاء کا اعلیٰ ترین ”رامن مگسیسے انعام“ ایک پاکستانی یعنی اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو عطا کیاگیاہے۔انہیں یہ اعزاز بہت مبارک! ان کا یہ کارنامہ ہمارے لئے باعثِ فخر ہے کہ ہم ریاستِ مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی ریاست کے قیام سے قریب تر ہورہے ہیں“۔