پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،02، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،02، 2021
مہلک کورونا وبا نے مزید 83 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے، ایک روز میں 5 ہزار 234 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.43 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 56 ہزار 347 ہوگئی، 3 ہزار 384 مریضوں کی حالت تشویشناک۔98فیصد پاکستانیوں کو کورونا کی مفت ویکسین ملے گی، وفاقی وزیر فواد چودھری کی پریس کانفرنس، حکومت نے کین سائنو ویکسین کے انجکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کردی، فواد چودھری نے کہا پاکستان میں ابھی کورونا ویکسین بنانے کی صلاحیت موجود نہیں، یہاں تو سانپ اور کتا کاٹنے کی ویکسین نہیں بنتی۔وزیراعلیِ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں این سی او سی نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی منظوری نہیں دی تو سندھ حکومت خود بند کرے گی، کہا حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا، ڈریپ نے جو ویکسین منظور کی وہ دستیاب ہی نہیں، وزیراعلی سندھ نے کہا ہر عمر کے افراد کی رجسٹریشن کی جانی چاہیے تا کہ طلب کا پتہ چلے۔سندھ حکومت کا رات 8 بجے تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم، کراچی پولیس نے عمل درآمد کرانا شروع کردیا، رات 10 بجے تک ہوٹلوں کے باہر ڈائننگ بند کرنے کے اعلانات، 6 اپریل سے سندھ میں شادیوں اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔لاہور کے جناح ہسپتال میں بھی کورونا ویکسین کی 600 سے زائد خوراکیں غائب، محکمہ صحت نے انتظامیہ سے ویکیسینیشن کا ریکارڈ مانگ لیا، جناح ہسپتال انتظامیہ کا مکمل ریکارڈ موجود ہونے کا دعوی، کہا 60 سال سے اوپر کے افراد کو ویکسین لگائی گئی تھی، اسپتالوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔