ڈسکہ این اے 75 میں دوبارہ انتخاب کا الیکشن کمیشن کا حکم برقرار، دوبارہ الیکشن پورے حلقے میں ہونگے، سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ سنادیا، پی ٹی آئی امیدوار کی اپیل مسترد، سپریم کورٹ کا 10 اپریل کو پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانےکا حکم
ڈسکہ کے عوام فیصلہ کریں گے کہ کون جیتا اور کون ہارا، پی ٹی آئی امیدوار اسجد ملہی کہتے ہیں ہمیں 10 اپریل کو الیکشن پر اعتراض نہیں، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وجوہات سامنے آئیں گی، عثمان ڈار بولے فیصلہ ہمارے خلاف ضرور آیا ہے، لیکن ن لیگ کی طرح اداروں پر تنقید نہیں کریں گے
آج ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان اور ان کی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا، مریم نواز کہتی ہیں صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی، ووٹ چوری کرنے اور الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کرنے کے جرم کا حساب بھی دینا ہوگا، ن لیگ کے شیروں کو مبارکباد، جنہوں نے ووٹ چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا