اگر دشمن زمینی کارروائی کی کوشش کرے تو ایک بھی زندہ واپس نہیں جانا چاہیئے، ایرانی کمانڈر ان چیف

اگر دشمن زمینی کارروائی کی کوشش کرے تو ایک بھی زندہ واپس نہیں جانا چاہیئے، ایرانی کمانڈر ان چیف

(ویب ڈیسک) ایرانی کمانڈر ان چیف نے ہدایت جاری کی ہے کہ اگر دشمن زمینی کارروائی کی کوشش کرے تو ان میں سے ایک بھی زندہ واپس نہیں جانا چاہیے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی فوج کے آپریشنل کمانڈر ان چیف جنرل امیر حاتمی اعلیٰ عسکری قیادت کے اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے آپریشنل ہیڈکوارٹرز کو دشمن کی نقل و حرکت انتہائی درستگی کے ساتھ مانیٹر کرنے کی ہدایت جاری کی۔

جنرل امیر حاتمی نے ہدایت دی کہ امریکا اور اسرائیل کی سرگرمیوں پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی جائے تاکہ کسی ممکنہ زمینی کارروائی کا بروقت جواب دیا جا سکے۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ امیر حاتمی نے خطاب میں کہا کہ اگر دشمن زمینی کارروائی کی کوشش کرے تو ان کا ایک بھی آدمی زندہ بچ کر نہیں جانا چاہیے۔

Watch Live Public News