(ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ سیزن 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا ۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سعود شکیل 42 اور حسن نواز 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ٹام کرن نے 29، شامل حسین 21 اور خواجہ نافع نے 18 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 184 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سمیر منہاس نے 82 اور شاداب خان نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ڈیون کونوے نے 18 اور آندریس گوس نے 2 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔