ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 2400 روپے بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار57 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 593 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 26 ڈالر بڑھ کر 2458 ڈالر ہے۔