کافی پینے سے سنگین بیماری کا خطرہ کم

کافی پینے سے سنگین بیماری کا خطرہ کم
لاہور: (ویب ڈیسک) اب تک آپ نے کافی پینے کے فوائد کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا لیکن ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ دو کپ کافی سنگین بیماری کا خطرہ کم کرسکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق کافی زیادہ مقدار میں پینا دماغ میں Amyloid Protein کے جمع ہونے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ پروٹین الزائمر کی بیماری کی نشوونما میں ایک اہم عنصر کے طور پر کام کرتا ہے۔ اگر آپ روزانہ کافی پیتے ہیں تو اس سے الزائمر کا خطرہ کم ہو جائے گا۔ ایڈتھ کوون یونیورسٹی (ECU) کے محققین نے 200 سے زائد آسٹریلوی باشندوں کا 10 سال تک مطالعہ کیا کہ آیا کافی کا استعمال دماغ کی صلاحیت کو کم کرتا ہے۔ محققین نے پایا کہ جن شرکاء نے کافی کا زیادہ استعمال کیا ان میں اس کا خطرہ کم تھا۔ ذہنی خرابی مستقبل میں الزائمر کا باعث بنتی ہے۔ ڈاکٹر سمانتھا گارڈنر کے مطابق، سائنسدانوں نے کافی کے استعمال اور الزائمر کی بیماری سے منسلک کئی اہم چیزوں کے درمیان تعلق پایا۔ زیادہ کافی پینے سے ذہنی افعال پر مثبت نتائج سامنے آئے۔ اس نے منصوبہ بندی، خود کنٹرول اور توجہ پر اپنا اثر دکھایا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ کافی پینے سے الزائمر کی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ تاہم اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ محققین کے مطابق آپ روزانہ دو کپ کافی پی سکتے ہیں۔ جانوروں کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ کیفین کا استعمال یاداشت کی خرابی کو روکنے میں جزوی طور پر موثر ہے۔ لیکن کئی مطالعات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کافی کے دیگر اجزاء، جیسے کیفسٹول، کاہوئول اور Eicosanoyl-5-hydroxytryptamide، جانوروں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کیفین صرف دماغ ہی نہیں دیگر اعضا پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے جس سے الزائمر جیسی سنگین بیماری کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج فرنٹیئرز آف ایجنگ نیورو سائنس میں شائع ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News