عام انتخابات: چیف الیکشن کمشنر کا کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

عام انتخابات: چیف الیکشن کمشنر کا کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق   عام انتخابات 2024 میں   چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے  کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے بتایا ہے کہ   چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا ووٹ این اے 82 بھیرہ میں موجود ہے، چیف الیکشن کمشنر پولنگ ڈے پر اسلام اباد میں الیکشن مانیٹر کریں گے۔

 ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ   چیف الیکشن کمشنر نے پوسٹل بیلیٹ پیپر کے لیے بھی اپلائی نہیں کیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر اپنا ووٹ اسلام آباد میں منتقل نہ کروا سکے۔

Watch Live Public News