شیخوپورہ:بل ٹھیک کرانے آئی بزرگ خاتون پرتشدد،سیکیورٹی گارڈکیخلاف انکوائری کاحکم

شیخوپورہ:بل ٹھیک کرانے آئی بزرگ خاتون پرتشدد،سیکیورٹی گارڈکیخلاف انکوائری کاحکم
کیپشن: شیخوپورہ:بل ٹھیک کرانے آئی بزرگ خاتون پرتشدد،سیکیورٹی گارڈکیخلاف انکوائری کاحکم

ویب ڈیسک: شیخوپورہ میں لیسکو کے دفتر کے باہر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بزرگ خاتون کو سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی گھسیٹ کر دفتر سے باہر نکال دیا۔

واقعہ لاہور روڈ پر واقع مرکزی لیسکو آفس میں پیش آیا، جہاں معمر خاتون بجلی کے بل کی درستگی کے لیے آئی تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق، خاتون نے دفتر میں داخل ہونے کے لیے بارہا سیکیورٹی گارڈ سے منت سماجت کی، تاہم گارڈ نے نہ صرف انکار کیا بلکہ ان کی چھڑی چھین کر پھینک دی اور خاتون کو زمین پر گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا، جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔

یہ دلخراش منظر کسی شہری نے ویڈیو کی صورت میں ریکارڈ کر لیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اعلیٰ حکام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ای لیسکو نے فوری طور پر سیکیورٹی گارڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے بیان دیا کہ لیسکو دفاتر میں آنے والے شہریوں کے ساتھ ایساغیر انسانی اور تضحیک آمیز سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News