مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: مسلسل کمی کے بعد  سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

ویب ڈیسک: مسلسل پانچ روز کی گراوٹ کے بعد ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 802 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 91 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 63 ڈالر تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 203 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 445 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Watch Live Public News