ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبر حقائق کے منافی ہے، اسحاق ڈار

ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبر حقائق کے منافی ہے، اسحاق ڈار
اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دیوالیہ ہونے کی خبر حقائق کے منافی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبر حقائق کے منافی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہا کہ پاکستان مخالف عناصر دیوالیہ ہونے کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، آئی ایم ایف سے اگلے ہفتے تک معاہدے پر دستخط کی توقع ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تمام اعشاریے درست سمت کی طرف جارہے ہیں، غیرملکی کمرشل بینکوں نے سہولتیں دینا شروع کردی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔