پبلک نیوز: سوشل سکیورٹی (پیسی) سے رجسٹرڈ ورکرز کیلئے بڑی خوش خبری، گورننگ باڈی کی منظوری کے بعد پیسی کیش بینیفٹ موبائل اپیلی کیشن پنجاب بھر میں لانچ کرنے کا فیصلہ۔ کمشنر پیسی سید بلال حیدر کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں کیش بینفٹ اپیلی کیشن کو لاہو ر کے 3ڈائریکٹوریٹ میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت کے خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کی جانب ایک اور قدم بڑھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیش بینفٹ اپیلی کیشن کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ موبائل اپیلی کیشن سے رجسٹرڈ ورکرز کو مالی فوائد کی بروقت ادائیگی ممکن ہو گی۔ رجسٹرڈ ورکرز گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے11 اقسام کے مالی فوائد سے مستفید ہو ں گے۔ کمشنر سوشل سکیورٹی کا کہنا تھا کہ موبائل اپیلی کیشن سے رجسٹرڈ ورکرز کو دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ ورکرز کی سہولت اور آسانی کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔