پاکستان کے عرفان محسود نے بھارت سے عالمی ریکارڈ چھین لیا

پاکستان کے عرفان محسود نے بھارت سے عالمی ریکارڈ چھین لیا

ویب ڈیسک: پاکستانی عرفان محسود نے عالمی سطح پر بھارت روہتاش چودھری کو شکست دیتے ہوئے گنیر بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ عرفان نے روہتاش کا ریکارڈ توڑ کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

بھارتی روہتاش نے 2016 کے دوران ایک منٹ کے اندر 51 پش اپ لگائے تھے جب انھوں نے 80 پاؤنڈ وزن بھی اپنی پشت پر اٹھا رکھا تھا۔ اس وقت روہتاش نے اس سے عالم ریکارڈ بنایا تھا۔ جو اگلے پانچ سال تک ان کے نام رہا۔

عرفان محسود نے اسی وزن اور دورانیہ میں 51 سے بڑھا کر 58 پش اپ لگاتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کے عرفان محسوس نے گنیر بک میں شامل بھارت سے 13 عالمی اعزاز چھین لیے جبکہ یہ ان کا مجموعی طور پر 41 واں عالمی ریکارڈ ہے۔

قبل ازیں انھوں نے برطانیہ، امریکہ، اٹلی، عراق، فلپائن، اور مصر سے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ریکارڈ بنانے کے لیے شدید کرنا پڑی، سب سے زیادہ خوشی بھی بھارت کا ریکارڈ توڑ کر ملی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔