بنگلہ دیش میں جاری سہ فریقی بلائنڈ کرکٹ سیریز کا شیڈول تبدیل

بنگلہ دیش میں جاری سہ فریقی بلائنڈ کرکٹ سیریز کا شیڈول تبدیل

ڈھاکہ (پبلک نیوز) سہ فریقی سیریز پر بھی کورونا وائرس کے سائے منڈلانے لگے۔ لاک ڈاؤن کے باعث بنگلہ دیش میں جاری سہ فریقی بلائنڈ کرکٹ سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق بنگلہ دیش میں ایک ہفتے کے لیے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے باعث شیڈول تبدیل کیا گیا۔ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ سنگل لیگ پر ہوگا۔ چار اپریل کو ہی باقی دو لیگ میچز جبکہ ایک فائنل میچ ہوگا۔

بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق قومی ٹیم بھارت سے میچ اپنے نام کرچکی، کل بنگلہ دیش سے مدمقابل ہوگی۔ بھارت بھی کل ہی بنگلہ دیش کے ساتھ میچ کھیلے گا۔ سہ فریقی سیریز کا فائنل بھی کل ہی کھیلا جائے گا۔ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ تین اپریل سے آٹھ اپریل تک ڈھاکہ میں شیڈول تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔