ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے نئے اور دلکش انداز کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سجل علی کی سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی ہے،جس پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس کی بھرمار جاری ہے۔
سجل علی نے عید کے موقع پر سیاہ پشواس زیب تن کیے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں بالی ووڈ کے مشہور گیت دیکھو ناں کی دھن بج رہی ہے۔
سجل علی کی دلکش مسکراہٹ اور بولتی آنکھوں نے مداحوں کے دلوں پر خوب وار کیے۔انہوں نے لوز بریڈ میں زلفیں سنواری ہوئی تھیں جبکہ کانوں میں جھمکے اور ہاتھوں میں سلور میٹل چوڑیاں ان کے خوبصورت انداز کو مکمل کر رہی تھیں۔
سجل علی کے کمنٹس سیکشن میں مداحوں نے محبت بھرے پیغامات بھیجے اور ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے بھی سجل علی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری پسندیدہ کو عید مبارک۔
واضح رہے کہ سجل علی بالی ووڈ فلم موم میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں، جہاں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔