کے پی ایل کا افتتاحی میچ، بھارت کی تمام سازشیں ناکام

کے پی ایل کا افتتاحی میچ، بھارت کی تمام سازشیں ناکام
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) صدر کشمیر پریمیر لیگ عارف ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے ہر طرح کی سازش کی کہ کے پی ایل نہ ہو سکے لیکن وہ تمام کی تمام ناکام ہو گئی ہیں ، ہم اس ایونٹ کیلئے تیار ہیں اور افتتاحی میچ 6 اگست کو ہی ہو گا۔ ایک انٹرویو میں کشمیر پریمیر لیگ کے صدر عارف ملک نے کہا کہ کل بھارتی کرکٹ بورڈ نے کمنٹیٹرز سے بھی رابطہ کیا، ہم اپنے کمنٹیٹرز تیار کرنے پر سوچ رہے ہیں، ابھی بھی ہمارے پاس تین چار عالمی کمنٹیٹرز کی آپشن ہے ۔ اس سارے معاملے میں جنوبی افریقہ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کا اثر قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا زیادہ اثر انگلش کرکٹ بورڈ پر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو برطانوی کرکٹ بورڈ کو براہ راست لکھنا چاہیے کہ ہم ایک پرامن ایونٹ کرنے جا رہے ہیں اور آپ اتنا اثر لے رہے ہیں، اپنے لوگ کو روک رہے ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ سے اثر لے رہے ہیں، ٹیکنالوجی کو اس روکنے کی کوشش کی گئی ہے، پروڈکشن کمپنیوں سے بھی رابطہ کیا گیا کہ اس ایونٹ میں شامل نہ ہوں۔ عارف ملک نے مزید کہا کہ جس دن ہم نے افتتاحی تقریب کی تھی ہمیں اس دن ہی اندازہ ہو گیا تھا انڈیا سازش کرے گا مگر اتنا اندازہ نہیں تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ، آئی سی سی کو خط لکھ رہا ہے ، کھلاڑی کو فرداً فردا منع کر رہا ہے اور انہیں مختلف ترغیبات اور دھمکیاں دے رہا ہے۔

Watch Live Public News