لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

(ویب ڈیسک )لیبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم محمد اقبال کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ   ملزم 2013 سے لیبیا میں مقیم تھا اور انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، ملزم کے اکاؤنٹ سے 8 کڑور  روپےکی غیر قانونی ٹرانزیکشنز بھی  پکڑی گئی ہیں۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق  ملزم  رقوم کی غیرقانونی ترسیل میں ملوث تھا، ملزم لیبیا سےانسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں رقوم کی ترسیل کرتا تھا، ملزم کا نام بلیک لسٹ میں تھا اور اس کے خلاف  مختلف مقدمات درج تھے۔

یاد رہےکہ جون 2023 کے دوران یونان میں غیرقانونی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 262 پاکستانی شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد ملک بھر میں ایسے ایجنٹس کے خلاف بھرپور کارروائی کا وعدہ کیا گیا تھا جو انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔

اسی طرح دسمبر 2024 کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پانچ پاکستانی شہری ہلاک ہوئے تھے جن میں 13 سالہ محمد عابد بھی شامل تھے۔ عابد کے والد جاوید اقبال نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ اُن کا بیٹا فیصل آباد ایئرپورٹ سے مصر اور پھر وہاں سے لیبیا پہنچا تھا۔ والد کے مطابق ان کے بیٹے نے لگ بھگ دو ماہ لیبیا میں قیام کیا جس کے بعد وہ اُس کشتی میں روانہ ہوا جو یونان میں ڈوب گئی۔

Watch Live Public News