لاہور ( پبلک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے پارلیمنٹرینز کی سال2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی۔ ایف بی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے98 لاکھ 54 ہزار959 روپے ٹیکس دیا۔ اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے82 لاکھ 42ہزار662 روپے ٹیکس دیا۔ بلاول بھٹو نے 5لاکھ 35 ہزار243 روپے ٹیکس دیا۔ آصف زرداری نے22 لاکھ 18ہزار229 روپے ٹیکس دیا۔ شاہد خاقان عباسی نے48 لاکھ 71ہزار277 روپے ٹیکس دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صرف 2 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے19 لاکھ 21 ہزار914 روپے ٹیکس دیا۔ وزیرخزانہ شوکت ترین 2 کروڑ66 لاکھ 27 ہزار 737روپے ٹیکس دیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 8 لاکھ 51 ہزار955 روپے ٹیکس دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے66 ہزار258 روپے ٹیکس دیا۔ پی ٹی آئی کے نجیب ہارون نے 14 کروڑ7 لاکھ 49 ہزار روپے ٹیکس دیا۔ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے5 لاکھ 55 ہزار794 روپے ٹیکس دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے66 ہزار258 روپے ٹیکس دیا۔ سابق وزیراعلیٰ جام کمال نے ایک کروڑ 17لاکھ 50 ہزار799 روپے ٹیکس دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجونے 10 لاکھ 61 ہزار 777 روپے انکم ٹیکس دیا۔ وفاقی وزیر اسدعمر نے 42 لاکھ 72 ہزار 426 روپے ٹیکس دیا۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایک لاکھ 36 ہزار 808 روپے ٹیکس دیا۔ وزیرمملکت فرخ حبیب نے4 لاکھ 5 ہزار477 روپے ٹیکس دیا۔ وفاقی وزیر مرادسعید نے86 ہزار606 روپے ٹیکس دیا۔ سینیٹررضاربانی نے ایک کروڑ55 لاکھ5 ہزار 493 روپے انکم ٹیکس دیا۔ کم ترین انکم ٹیکس ادا کرنے والے رکن اسمبلی کون ہیں؟ دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی علی غلام نے صرف 250 روپے ٹیکس ادا کیا. واضح رہے کہ علی غلام سانگھڑ سے منتخب رکن اسمبلی ہیں اور ان کا تعلق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے ہے. اس کے علاوہ رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے 6000، رکن سندھ اسمبلی ہاشم رضا جمالی نے 1000 روپے، سنیٹر فیصل علی سبزواری نے 2000، رکن اسمبلی بلوچستان عمر کلثوم نے 1288، رکن کے پی کے اسمبلی گردیپ سنگھ نے 2000 روپے اور عبداسلام رکن کےپی کے اسمبلی نے 3338 روپے ٹیکس ادا کیا.