’پرچی چیئر مین اپنا منجن بیچنے واشنگٹن جا رہے ہیں ‘

’پرچی چیئر مین اپنا منجن بیچنے واشنگٹن جا رہے ہیں ‘

اسلام آباد(پٔبلک نیوز)شہباز گل نے کہا ہے بلاول پاکستان میں ہر جگہ ناکام ہوئے،اب منجن بیچنے واشنگٹن جارہے ہیں، عمران خان نے ڈرون حملوں پر کہا ایبسلیوٹلی ناٹ کہا تو بلاول کہتے ہیں میں ہوں نا، ہمیں نوکری دیں.

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بچہ جو کھیل کود رہا تھا اچانک والدہ کی شہادت کے بعد اچانک ایک پرچی نکلی اور اس کے اندر پرچی چیئرمین نکلا،سارا ٹبر شہنشاہ بنا ہوا ہے،پرچی چیئرمین نے پاکستان میں ہر جگہ اپنی سی وی دی،سی وی پر صرف صفر لکھا ہوا ہے،کبھی کوئی محنت نہیں کی ایک گھنٹے کا کام نہیں کیا،چلے ہیں وزیراعظم بننے،ایک طرف وزیراعظم ڈرون حملوں کے خلاف نکلا،امریکی اڈوں پر ایبسلیوٹلی ناٹ کا دو ٹوک جواب دیا،اڈے دینے کا سارا کھاتہ مشرف پر ڈالتے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ کونڈولیزا رائیس نے لکھا کہ مشرف اور بینظیر کے درمیاں ڈیل کرائی،وجہ آمریکا کے مفاد کا سودا تھی،یہ کتاب چھپ چکی ہے، اس کو کہیں چیلنج نہیں کیا گیا،اس ڈیل کا نتیجہ یہ نکلا کے 340 ڈرون اٹیک ہوئے. مشرف کے دور میں 13 ڈرون اٹیک ہوئے،مسلم لیگ ن کے زمانے میں 61 حملے ہوئے،وکی لیکس میں واضع ہے حملے کیوں ہوئے،اس کو بھی کسی نے چیلنج نہیں کیا،محترمہ اور مشرف کی ڈیل ہوئی ڈرون اٹیکس پر،ریمنڈ بیکر کی کتاب بتاتی ہے یہ معاہدے کیوں کیے گئے،اپنا گندہ پیسہ بچانے کے لیے اور مالکان کو خوش کرنے کے لیے یہ سب کیا گیا، بلاول اپنے متولیوں کے ساتھ واشنگٹن جارہے ہے،عمران خان نے ڈرون حملوں پر کہا ایبسلیوٹلی ناٹ کہا تو بلاول کہتے ہیں میں ہوں نا، بلاول کہتے ہیں ہمیں نوکری دیں وائی ناٹ، بلاول کہتے ہیں ہم آپ کے غلام ہیں جو کرنا ہے کریں، بلاول واشنگٹن میں میں ہوں نا کی شوٹنگ کرنے جارہے ہیں، بلاول اب ملک کی سیاست اور عوام بدل چکی ہے،اب عمران خان ہے، ایسی ڈیلیں نہیں ہونے دیں گے، ہم امن کے لیے سب کے ساتھ ہیں،افغانستان میں امن کا فائدہ پاکستان کو ہے.

ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی جماعت نے سندھ میں اپوزیشن لیڈر کو بولنے نہیں دیتے،کسی کمیٹی میں چیئرمین یا ممبر نہیں بناتے،میں مطالبہ کروں گا کہ وفاق میں پی پی کے چیئرمین سمیت تمام لوگوں کو کمیٹیوں سے نکالا جائے،انہیں پتہ لگ جائے کہ سندھ کو کیسے چلانا ہے،فواد چوہدری نے میڈیا کے بقایجات ادا کردیے ہیں،70 کروڑ روپے ادا کردیے گئے ہیں میڈیا کو، اب مالکان ورکرز کو تنخواہیں بھی ادا کریں.

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ صاحب کے علاوہ کون اندر ہے، بلاول کو کسی نے ابھی پوچھا نہیں،سی ایم سندھ نے کیا گل کھلائے سب جانتے ہیں،ایک ڈاکٹر نے نالوں پر قبضے کرلیے میڈیکل کے لائسنس جاری کرلیے،یہاں شراب کو شہد بنادیا گیا.اپوزیشن لیڈر کو جیل میں ڈالنے سے خوش ہوتے ہیں تو پی پی شوق پورا کرے،سندھ حکومت کے اپنے ادارے موجود ہیں،پی پی کا ایک عہدیدار یہاں عدلیہ کو دھمکیاں دے رہا تھا آج عدالت میں پاؤں پکڑ رہا ہے،حلیم عادل شیخ ان کے خلاف بولتا رہے گا،لندن میں ایک مطلوب شخص بیٹھا ہے،جس نے دہشتگردی کروائی اس کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے،ہمارے ہاں کوئی بات ہوتی ہے تو اچھلتے ہیں،وزیراعظم نے اسمبلی فلور پر بیان دیا، ہم نے 70 ھزار جوان اور سویلین شہید کروادیے،ہم کسی سے زیادتی یا حملہ کرنے والی قوم نہیں،ہر صورت ہم ہر ایک کے خلاف ایکشن چاہتے ہیں،ہم ایک سچی جمہوری پارٹی ہیں،ہم غیر جمہوری کام نہیں کرنا چاہتے، سندھ حکومت سندھ کی عوام سے اتنا ظلم نہ کرے.

انہوں نے کہا ہم کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کریں گے،نہ کسی کی موت پر سیاست نہیں کریں گے،میں پچھلی دفعہ آیا تو کہیں بھی محترمہ کی سالگرہ کا بینر نظر نہیں آیا، یہ موت پر جشن کرتے ہیں،ہم سب کو پی پی ورکرز کو پرسا دینا چاہیے،پیپلزپارٹی لاشوں اور بیماریوں کی سیاست کرتے ہیں، آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں،این ایف سی کوئی بھی کم نہیں دے سکتا،کوئی بھی ایک پیسہ نہیں روک سکتا،یہ کیش مانگتے ہیں وہ ہم نہیں دیں گے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔