پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 3 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 3 جولائی 2021
پاکستان میں کورونا سے مزید 34 افراد جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار379 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 1400 نئےکیس رپورٹ،32 ہزار 319 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، مثبت کیسزکی شرح 2 اعشاریہ91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وزیراعظم کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنےآگئی،اسپیکرآفس نے وضاحتی بیان میں بتایا کہ عمران خان اجلاس میں شرکت کے خواہشمند تھے، چند اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا، افغانستان اور مسئلہ کشمیر پر قومی سلامتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس 15جولائی کو بلانے کا امکان۔ معاون خصوصی شہبازگل کی پی پی چیئرمین پر تنقید، کہا کیا بلاول بھی اپنے والد کی طرح اقتدار کی اگلی باری لینے واشنگٹن پہنچ رہے ہیں؟ کیا عرضی یہ ہے کہ اگر آپ ہمیں حکومت میں لائیں توبھلےاڈے مانگیں یا ڈرون اٹیک کریں، ہم آپ سے نہیں پوچھیں گے، کہا بلاول کو شاید پتہ نہیں کہ وقت، دنیا اور پاکستان اب بدل چکا ہے۔ افغانستان سے امریکی انخلاء کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا، نتائج ہمیں بھگتنا پڑیں گے، وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اڈے نہیں دیں گے، پوری کوشش ہے افغانستان کے اندر ہونے والی کسی لڑائی کا حصہ نہ بنیں، ہم امن میں شراکت دار رہیں گے لیکن تنازع میں حصہ دار نہیں بنیں گے۔ افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کا منصوبہ طے شدہ پلان کے مطابق جاری ہے، فوجیوں کا انخلا آئندہ چند دنوں میں نہیں ہوگا، امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا وہ پراعتماد ہیں کہ افغان قیادت حکومت باقی رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، افغانستان کے اندرونی ایشوز کے حوالے سے تشویش ہے۔ کینیڈا کے شہر کیلگری کے نواح میں واقع ایک گھر میں آتشزدگی، پاکستانی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، ایک شخص اور 4 بچے محفوط رہے، جاں بحق ہونے والی فیملی کا تعلق کراچی سے ہے،پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔