پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،3جولائی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،3جولائی ، 2021
عمران خان نے سندھ کو پیپلزپارٹی کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے، پیپلز پارٹی چاہے تو ایک گھنٹے میں حکومت گرادے، عمران خان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، مصطفیٰ کمال کہتے ہیں 13 سال میں سندھ کو این ایف سی کی مد میں 10 ہزار 242 ارب روپے ملے، 10 ہزار ارب خرچ کرنے والا صوبہ بچوں کو کتوں کے کاٹنے سے نہیں بچا پارہا، پی ایس پی عوام کی آواز بنتی آئی ہے۔ بزدار صاحب نے 2015-16 میں کوئی ٹیکس نہیں دیا، 2017 میں چند ہزار روپے ٹیکس دیا گیا، اس وقت بزدار صاحب کا خاندان ارب پتی ہوچکا ہے، مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری کی لاہور میں پریس کانفرنس، کہا بزدار صاحب کے پاس لگژریاں گاڑیاں ہیں، عمران خان کو سب پتا ہے لیکن وہ کچھ کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب ترقی کے نئے دور میں داخل ہورہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں رواں مالی سال کےلیے 560 ارب روپے کا رکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا ہے، ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، پنجاب کی 100 فیصد آبادی کو مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کریں گے، اپوزیشن صوبے کے عوام کی ترقی نہیں چاہتی۔ لاہور کے ایکسپو سنٹرمیں اوورسیز پاکستانیوں سے ایسٹرا زینیکاویکسین کیلئے4 ہزار روپے رشوت لینے کا انکشاف، 3 اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج،محکمےنےنااہلی چھپانے کیلئے ایف آئی آر سے ویکسن لگانے کا معاملہ گول کردیا۔ خیبرپختونخوامیں کورونا وائرس سے5 افراد انتقال کرگئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہزار 329 ہوگئی، محکمہ صحت حکام کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید127 کیس رپورٹ، پشاور میں48 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔