لاہور، ساتھی طالبعلم کی تیسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی

لاہور، ساتھی طالبعلم کی تیسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی
لاہور(ویب ڈیسک) نشتر کالونی سنجن نگر ٹرسٹ ہائی سکول میں تیسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے. اس حوالے سے بچی کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے.میڈیکل رپورٹ میں بچی کیساتھ زیادتی ثابت ہوگئی۔ اس حوالے سے ایک ٹوئٹر صارف کا جواب دیتے ہوئے ہوئے پنجاب پولیس کے آفیشل اکاونٹ سےکہا گیا کہ اس واقعہ کا ملزم سکول کا ہی ایک طالبعلم ہے جسے حراست میں لیا جا چکا ہے ۔ ڈی آئی جی انوسیٹی گیشن لاہور واقعہ کی خود تفتیش کر رہے ہیں میرٹ اور قانون کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے متاثرہ بچی کو انصاف دلایا جائے گا ۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔