کراچی ( ویب ڈیسک ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی طرف سے شادی کے حوالے سے بیان پر اداکارہ متھیرا غصے میں آگئیں اور انہوں نے ملالہ کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ نکاح سنت ہے اور ہمیں اپنی نسل کو یہ بتانا چاہیے کہ شادی کوئی پلاٹ خریدنا نہیں ہوتا۔پاکستانی اداکارہ متھیرا نے ملالہ یوسف زئی کے شادی کے حوالے سے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ ٗ براہ مہربانی ہمیں اس نسل کو شادی کے بارے میں بتانا چاہیے اور یہ بھی بتانا چاہیے نکاح سنت ہے ٗ یہ صرف کسی کاغذات پر دستخط کرنا نہیں ہے ٗ آپ کوئی پلاٹ نہیں خرید رہے ٗ یہ دعا کرنے اور زندگی میں نئے سفر کا آغاز کرنے کے حوالے سے ہے۔ملالہ اگر آپ زندگی میں کسی پارٹنر کے بارے میں سوچ رہی ہیں تو یہ بہت اچھا ہے لیکن اپنے مستقبل کو حلال طریقے سے گزارنا بہت شاندار ہوتا ہے۔تو میرا ووٹ نکاح کیلئے ہے ٗ میں چاہے جتنی بھی ماڈرن ہوں لیکن میں بچوں کو بھی ہمیشہ نکاح کے بارے میں سکھائوں گی اور انہیں بھی بھی سکھائوں گی کہ نکاح کرنا ایک صحت مند عمل ہے کیونکہ اس طرح آپ کا جیون ساتھی ہر وقت آپ کی مدد کرنے پر تیار رہتا ہے۔یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نہیں کہہ سکتی کہ میں کبھی شادی کروں گی ٗ میں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں ٗ ا گر آپ کو اپنی زندگی میں کوئی انسان چاہیے تو آپ کو میرج پیپر سائن کرنے کی کیا ضرورت ہے۔