(ویب ڈیسک ) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1 ہزارروپےکااضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار100 روپے ہو گئی۔ جبکہ 10گرام سونا 857 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ3 ہزار583روپے کاہو گیا ہے۔
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔