ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی
کیپشن: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے کم ہو کر 4 لاکھ ایک ہزار 30 روپے پر آ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 86 ڈالر فی اونس کم ہونے کے بعد 4 ہزار 544 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 259 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 894 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

Watch Live Public News