ویب ڈیسک: سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عازمین حج کے لیے فرض کی ادائیگی سے قبل کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔
سعودی عرب کی وزارت صحت نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ حج کرنے کا اجازت نامہ صرف ان افراد کو دیا جائے گا جنہیں ویکسین لگی ہو گی۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے سامنے آنے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کے لیے بھی کورونا ویکسین لازمی ہو گی جبکہ ویکسین لگوا کر آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ میں وقت گزارنا بھی لازمی نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس وباء کے باعث 2020 میں بھی عازمین حج کی تعداد کو محدود کر دیا گیا تھا۔