ایم ڈی کیٹ 2025کےعارضی نتائج ہی حتمی قرار

ایم ڈی کیٹ 2025کےعارضی نتائج ہی حتمی قرار
کیپشن: ایم ڈی کیٹ 2025کےعارضی نتائج ہی حتمی قرار

ویب ڈیسک: سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ (MDCAT) 2025 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

سی ای او ایس ٹی ایس (STS) کے مطابق اس سال کے عارضی نتائج ہی حتمی قرار دیے گئے ہیں کیونکہ ان میں کسی قسم کی غلطی نہیں پائی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق، اس سال 32 ہزار 424 طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا۔ امتحان میں کامیابی کے لیے ایم بی بی ایس کے امیدواروں کو 55 فیصد اور ڈینٹسٹری کے امیدواروں کو 50 فیصد نمبرز حاصل کرنا لازمی تھا۔

نتائج کے مطابق، 14 ہزار 300 امیدواروں نے 55 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے جبکہ 17 ہزار 123 طلبہ نے 50 فیصد نمبرز کے ساتھ امتحان پاس کیا۔

آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے تحت منعقدہ ایم ڈی کیٹ 2025 میں کراچی کے طلبہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی تینوں پوزیشنز حاصل کیں۔
مزید یہ کہ ٹاپ 124 امیدواروں میں سے 41 کا تعلق کراچی سے ہے، جو شہر کی تعلیمی برتری کا مظہر ہے۔

یہ نتائج نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ کے طلبہ کی محنت اور صلاحیتوں کا عکاس ہیں، جنہوں نے اس سال کے ایم ڈی کیٹ امتحان میں بھرپور دلچسپی اور محنت کا مظاہرہ کیا۔

Watch Live Public News