(ویب ڈیسک ) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کامیابی اور بقا کیلئے 27ویں ترمیم کی ضرورت پڑگئی ہے، پاکستان کی کامیابی کیلئے 28ویں ترمیم کی بھی ضرورت پڑی تو وہ بھی آجائے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ صدر آصف زرداری شطرنج کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں، 27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہوجائے گی۔ بلاول بھٹو نے 27ویں ترمیم سے متعلق بیان دے کر اچھا اقدام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خواہش کے مطابق 27 ویں ترمیم پر چھوٹی موٹی بحث بھی کروالیں گے۔
فیصل واوڈا نے پروگرام میں کہا کہ پاکستان کی کامیابی اور بقا کیلئے 27ویں ترمیم کی ضرورت پڑگئی ہے، پاکستان کی کامیابی کے لیے 28ویں ترمیم کی بھی ضرورت پڑی تو وہ بھی آجائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم پوری فارغ نہیں ہو رہی اس میں کچھ ترمیم کی جا رہی ہے۔