’عالمی برادری کو افغانی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے‘

’عالمی برادری کو افغانی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے‘
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو افغانی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا چاہئے۔ پر امن، مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی ایشوز پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے افغان معاملہ پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔ انھوں نے افغانستان کے اندر اور باہر سے حالات خراب کرنے والوں سے بھی خبردار کیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال کو بہتر کرنا ضروری ہے۔ انسانی المیے سے بچنے اور معیشیت میں بہتری کے لیے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ افغانستان میں استحکام کے لیے عالمی برادری کو مثبت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات بہترین ہیں۔ انھوں نے برطانوی وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے جسد خاکی کے چھیننے کے بھارتی اقدام سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے سفر کے لیے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں ماحولیاتی تبدیلی اور جنوبی ایشیا میں امن سمیت اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔