وفاقی وزیر قانون کو سپریم کورٹ داخلے سے روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

وفاقی وزیر قانون کو سپریم کورٹ داخلے سے روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو سپریم کورٹ آف پاکستان داخلے سے روکنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو سپریم کورٹ میں داخلے سے روکا۔اس دوران پولیس اہلکاروں اور اعظم نذیر تارڑ کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پولیس اہلکاروں سے بات کی، جس کے بعد پولیس کے سینئر افسر نے وزیر قانون کو جانے کی اجازت دی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔