'عمران خان نے ممبران اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی'

'عمران خان نے ممبران اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی'
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی ارکانِ اسمبلی کو کہا گیا ہے کہ فوری طور پر انتخابات کی تیاری کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ حلقوں میں واپس پہنچیں اور انتخابات کی تیاری کریں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسی اب بھاگ رہی ہے تو ہم مزید وقت ضائع کئے بغیر پنجاب اور پختونخواہ کےصوبائی انتخابات کیلئے جائینگے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔ گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم اسی ماہ صوبائی حکومتوں کو تحلیل کر کے الیکشن کی طرف جائیں گے۔ اگر حکومت جنرل الیکشن کی تاریخ دینا چاہتی ہے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، ہمارے ارکان الیکشن کی تیاری کریں، الیکشن جب بھی ہوں، پی ٹی آئی نے تو اب جیتنا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔