پنجاب حکومت نے 28 افسران کے عہدے تبدیل کردئیے 

 پنجاب حکومت نے 28 افسران کے عہدے تبدیل کردئیے 

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے عہدوں پراکھاڑ پچھاڑ کردی ، پنجاب حکومت نے 28افسران کے عہدے تبدیل کردئیے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق تین افسران کی خدمات وزیر اعلی پنجاب  آفس کے سپرد کردیں ، سیکرٹری ٹورازم احسان بھٹہ کو سیکرٹری اوقاف پنجاب تعینات کردیا ۔

دو روز قبل تعینات ہونے والے سیکرٹری اوقاف پنجاب سقراط امان رانا کو پھر تبدیل کردیا، سقراط امان رانا کو سیکرٹری سیاحت پنجاب تعینات کردیا ۔

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افئرش مظفر خان سیال کا تبادلہ کرکے اوُایس ڈی بنادیا ، سیکرٹری وائلڈ لائف  مدثر ریاض ملک کو  سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ آفئیرز پنجاب تعینات کردیا ۔ 

کیپٹن ریٹائرڈ طاہر ظفر عباسی سیکرٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف پنجاب تعینات کردیا ، محمد سلیم افضل سیکرٹری فشریز پنجاب تعینات  کردیا ، سیکرٹری فیشریز کی نئی آسامی تخلیق کی گئی۔

Watch Live Public News