(ویب ڈیسک ) عام انتخابات 2024 کے باعث خیبر پختونخوا کے تمام اسپتالوں میں چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نےتمام میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز، ڈی ایچ اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تمام اسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوح کردی گئی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کو اسٹورز میں ضروری ادوایات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔