پاکستان میں کورونا سے مزید 29 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 408 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 228 نئے کیس رپورٹ، 32 ہزار621 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 56 فی صد رہی۔ چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان پہنچنے کےلئے تیار، سائنو ویک ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں کل پی آئی اے کے خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچیں گی، ملک کے 16 بڑے شہروں میں موڈرنا ویکسین لگانے کی تیاریاں مکمل،بیرون ملک جانے والے پاکستانی کل سے موڈرنا ویکسی نیشن کراسکیں گے۔ تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا، اب امتحانات منسوخ یا ملتوی نہیں ہوں گے، وزیرتعلیم شفقت محمود نے واضح کردیا، کہا طلباء احتجاج یا ادھر ادھر کی باتوں کے بجائے پڑھائی پر توجہ دیں۔ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم اتحاد ایک بار پھرمتحرک،آج سوات میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن اور شہبازشریف سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے، شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے، انتظامیہ کا کورونا ایس او پیز کے تحت گراسی گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار۔ حقوق کراچی ریلی، متحدہ قومی موومنٹ سندھ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی، پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف حسن سکوائر سے شارع فیصل تک حقوق کراچی ریلی، اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہی۔ بہن کو باپ کی جائیداد میں حصہ مانگنا مہنگا پڑگیا، پشاور میں دو بھائیوں کا سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سگی بہن اور بزرگ خاتون پربہیمانہ تشدد،ہتھوڑے اور ہیلمٹ سے مارتے رہے، ویڈیو منظرعام پر آئی تو پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے آفتاب اور ارشد کو گرفتار کرلیا، مقدمہ بھی درج۔