پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 4 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 4 جولائی 2021
ابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ سٹیج کرنے جا رہا ہے، فواد چودھری کہتے ہیں اس ڈرامے کے تمام کردار ہی پٹ چکے ہیں، ان سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ ہے، کوئی راستہ نہ ہی منزل، بھٹکی ہوئی روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگر عمران خان پر تنقیدکافی نہیں اپنا پروگرام دیں۔ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم اتحاد ایک بار پھر متحرک، اپوزیشن آج سوات میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن اور شہبازشریف سمیت دیگر قائدین جلسے سے خطاب کریں گے، شہباز شریف سوات پہنچ گئے، انتظامیہ کا کورونا ایس او پیز کے تحت گراسی گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار۔ مسملم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا فواد چودھری کے بیان پر ردعمل، کہتی ہیں فواد چودھری سمیت بھٹکتی سیاسی روحیں گھٹیا بیانات دینے پر مجبور ہیں، جو حکومت 3 سال میں اپنا پروگرام نہیں دے سکی، اس کے کرائے کے ترجمان اپوزیشن سے پلان مانگ رہے ہیں، پی ڈی ایم کے خوف سے حکومت اور ترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے سوات میں سیر سپاٹے، خیبرپختونخوا حکومت کی لگائی ہوئی زِپ لائن کو خوب انجوائے کیا، پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش نے کہا مریم اورنگزیب سیر سپاٹوں میں مگن ہیں، ابو بچاؤتحریک والوں کےکارکن گراؤنڈ میں منتظر ہیں

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔