ملتان ( پبلک نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کی ملتان میں ہنگامی لینڈنگ۔ بلاول بھٹو کا طیارہ کراچی سے اسلام آباد جا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق طیارے کا پریشر لیک ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ صوبائی وزراء سعید غنی اور ناصر حسین شاہ بھی ہمراہ تھے۔ بلاول بھٹو نے ایئرپورٹ پر آدھا گھنٹہ قیام کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی براستہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔