اینٹی کرپشن نے بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو طلب کر لیا

اینٹی کرپشن نے بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو طلب کر لیا
سرکاری اراضی پر قبضہ کا الزام، اینٹی کرپشن نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو طلب کر لیا. عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ پر اپنے فرنٹ میں طاہر ظہور کے ذریعے اوکاڑہ میں غیر قانونی طور پر سرکاری مارکیٹ کی زمین لیز پر دینے کا الزم ہے۔ الزام ہے کہ احمد مجتبیٰ نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی طاہر ظہور کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کرایا، انہیں 6 جولائی کو اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔