7 جون کو تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

7 جون کو تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور( پبلک نیوز) ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا ہے کہ 50فیصد بچے ایک دن سکولوں میں آئیں گے اور 50 فیصد بچے دوسرے دن آئیں گے۔ تمام متعلقہ حکام سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ گرلز سکولوں میں پیر تا ہفتہ نرسری تا آٹھویں تک سوا سات سے سوا گیارہ بجے تک ٹائمنگ ہوگی۔ نویں کلاس سے بارہویں تک سوا سات سے پونے 12 تک ٹائمنگ ہوگی۔

بوائز سکول میں نرسری تا آٹھویں کلاس ساڑھے سات سے ساڑھے گیارہ جبکہ نویں سے بارہویں کلاسز کا آغاز ساڑھے سات سے ساڑھے بارہ بجے تک ہوگا۔ دوران کلاس کسی قسم کی کوئی بریک نہ ہوگی۔ سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر ہر ممکن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔